ممبئی(ہاٹ لائن نیوز) اکثر کئی اداکار اپنے بچپن کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں ایسی ہی چندتصاویر بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن صبا علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔یہ تصاویر صبا علی خان کی
بھتیجی یعنی سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اوران کے چھوٹے بھائی ابراہیم کی ہیں۔پہلی تصویر میں سارہ علی خان عید کے موقع پر گڑیا جیسی خوبصورت نظر آرہی ہیں
جبکہ دوسری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابراہیم غصے میں کیمرےکی طرف گھور رہے ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’میرے دو پسندیدہ منچکن ، سارہ عید کے موقع پر اور ابراہیم تصویر نہ بنوانے کے موڈ میں ‘‘۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ’ سیف علی خان کے چاروں بچے ہی بےحد خوبصورت ہیں‘۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ’ سارہ، ابراہیم اور تیمور سیف علی خان میں ملتے ہیں جبکہ جہانگیر اپنی ماں کرینہ کپور پر گیا ہے‘۔
