یو این سیکرٹری جنرل پاکستان کے حق میں بول پڑے
نیویارک: ( ہاٹ لائن نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پاکستان سے تقریباً 9 بلین ڈالرز کا وعدہ کیا گیا تھا ، اب عالمی اداروں کو چاہیے کہ سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں ۔
جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سےبڑے پیمانے پر امداد کی اشد ضرورت ہےکیوں کہ پاکستان امدسد کا مستحق ہے، عالمی اخراج میں ایک فی صد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان کی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ۔
سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس جنوری کے مہینے میں پاکستان کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنےکےلیے تقریباً 9 بلین ڈالرز کا وعدہ کیا گیا تھا، عالمی اداروں کوسیلاب کیبعد پاکستان سےکیےگئے اپنے تمام وعدے پورے کرنے چاہئیں۔