یوکرین میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی سفیر

6
658

(ہاٹ لائن نیوز) یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

سفیر نویل کھوکھر نے جیونیوز سےگفتگو میں کہا کہ طلباء اور دیگر پاکستانی لوویو یا ٹرنوپل پہنچیں، ایمبیسی نے پاکستانیوں کیلئے رہائش کا انتظام کر لیا ہے۔

نویل کھوکھر نے کہا کہ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہماری ہدایات حاصل کرتے رہیں، کیف میں موجود طلباء ٹرین سے فوری لیویو آجائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوکل پرسن زاہد عباس سے رابطے میں رہا جائے۔

اس سے قبل یوکرین کے دارالحکومت کیف سے پاکستانی سفارتخانے کو ٹرنوپل منتقل کردیا گیا، پاکستانی سفیر نویل کھوکھر نے کہا کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہوگا۔

6 comments

  1. sklep 3 March, 2024 at 11:21 Reply

    Wow, marvelous weblog format! How long have you ever been running a blog for?
    you make running a blog glance easy. The full glance of your site is magnificent, let alone the content material!
    You can see similar: najlepszy sklep
    and here sklep

Leave a reply