یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر واجد علی خان سواتی سے نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد حمید کی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انشورنس کمپنی کے جنرل منیجر خرم ارشاد اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے انشورنس منیجر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد کارپوریشن کے انشورنس کلیم پر تبادلہ خیال کرنا تھا اور انکے تیز تر حل کیلئے کوشش کرنا تھی
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انشورنس ٹیم کی کو ششوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی گئی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے تمام پنڈنگ کلیمز پر فوری کاروائی عمل میں آئیگی اور جلد از جلد ان کلیمز کی رقم یوٹیلیٹی سٹورز کو ادا کر دی جائیگی
واجد علی خان سواتی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی آمد پر اور انکے تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا گیا
