یونیورسٹی نے کرپشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اوکاڑہ: ( ہاٹ لائن نیوز) اوکاڑہ یونیورسٹی میں بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ، طلبہ کی فیسوں کی مد میں جمع کروائے گئے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے گئے ۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مقدمہ کے اندراج اور انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔
یونیورسٹی کے 5 ملازمین پر جعلی دستخط کرنے اور یونیورسٹی کی جعلی مہریں بنا کر جعلی واؤچر پر فیسیں لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ملزم شاہد حسین ، مدین علی، انیس احمد، شاہدعباس، محمد مبین کے یونیورسٹی آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث پانچوں ملازمین کے ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا ہے ۔