یونیورسٹی نے طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کر دی

0
69

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ تنظیموں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر کہا گیا کہ یونیورسٹی نے تمام طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے جائیں گے۔ جبکہ ردعمل کے طور پر طلبہ تنظیموں نے اس فیصلے کے خلاف تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، طلبہ تنظیموں کو تدریسی اور غیر تدریسی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلباء کا داخلہ بھی فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے گا۔

Leave a reply