یونان کشتی حادثہ،جوڈیشل کمیشن کس کی ڈیمانڈ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کےذریعے کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےوکیل شبیر اسماعیل نے دلائل دئیے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کےحقائق منظر عام پر لانے کےلئے عدالتی کمیشن تشکیل دیاجائے ،عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کےتین ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے ، آئین کےآرٹیکل 19اے کےتحت معلومات تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے، کشتی ڈوبنے کاحادثہ کیوں پیش آیا،وجوہات کیابنیں،ذمہ داروں کا تعین کیاجائے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ذمہ داروں کےتعین کےلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کےتحت عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے احکامات صادر کئے جائیں۔