یورپی اراکین پارلیمنٹ کاپاکستان کےحوالےسےبڑافیصلہ

1
140

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز)یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے جی ایس پی پلس اسکیم میں مزید 4 سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الحمدللہ! مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین کے ممبران نے 2027 تک ترجیحات کی جنرلائزڈ اسکیم (GSP) کے قواعد کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم میں توسیع کے بارے میں اپنا حتمی فیصلہ دے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اس موقع کو سب کی بہتری کیلیے اس اسکیم کےتحت پاکستان کےوعدوں کااعادہ کرتاہوں۔ میں ترقی پذیر ممالک کیساتھ تجارت کوآسان بنانے کیلیے یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”

دوسری جانب اسی حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کوینکا نے بھی ایکس پر اپنےپیغام میں جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے آخر میں فیصلے کے بجائے توسیع کی تجویز پہلے ہی دی جا چکی ہے اور توسیع کا تعلق پاکستان یا کسی دوسرے رکن ملک کی کارکردگی سے نہیں ہے۔

1 comment

Leave a reply