“یودھا” کی ریلیز ملتوی کیوں ہوئی ؟

0
100

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے برابھاس کی “سالار” اور شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” کی ریلیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فلم یودھا کی ریلیز ملتوی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی فلم کے لیے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم “سالار” اور “ڈنکی” میں ٹکراؤ سامنے آنے پر اب فلم کی ریلیز کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرن جوہر کا خیال ہے کہ اگر دسمبر کے ایک ہی ہفتے میں دو میگا فلمیں سینما میں ریلیز ہوتی ہیں تو پھر “یودھا” کے لیے خود کو برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

کے جی ایف ڈائریکٹر کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ “سالار” 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس نے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا اور اس فلم کو بالی ووڈ کا ایک بڑا ٹکراؤ سمجھا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی شاہ رخ خان کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور وہ پرابھاس کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات رکھتے ہیں اسی لیے وہ ان کے ساتھ تصادم سے بچنا چاہتے ہیں۔

تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ “یودھا” کو وقت سے پہلے ریلیز کیا جائے گا یا پھر اس کو 2024ء تک ملتوی کیا جائے گا، امید ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک معاملہ صاف ہو جائے گا۔

Leave a reply