ہاٹ لائن نیوز : معروف پاکستانی نجومی سامعہ خان نے شوبز کی مقبول اداکارہ یمنی زیدی کی شادی کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔
شوبز شخصیات کے مستقبل کے بارے میں پیشین گوئی کرنے والی معروف نجومی سامعہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے پیاری اداکارہ یمنی زیدی کے کیریئر اور شادی کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی۔
انہوں نے یمنی زیدی کی شادی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ “یمنی زیدی کو اس سال کسی سے محبت ہو جائے گی لیکن اس کی شادی 2025 میں ہو گی”۔
یاد رہے کہ یمنی زیدی نے حال ہی میں اپنی پہلی فلم ’نایاب‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک نیک دل انسان ہس۔ ذہین ہو، محبت کرنے والا ہو لیکن ان سے زیادہ خوبصورت نہ ہو۔