
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنی زیدی شوٹنگ حادثے سے بال بال بال بچ گئیں۔
یمنی زیدی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں بتایا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں اور اس سین میں انہیں کچن میں کھانا پکانا تھا۔
یمنی زیدی کے مطابق چولہے سے گیس نکل رہی تھی جس کا مجھے علم نہیں ہوا اور جیسے ہی میں نے چولہا آن کیا تو آگ میرے ہاتھ پر لگی لیکن خوش قسمتی سےمجھےکچھ نہیں ہوااور میں بڑےحادثےسےبچ گئی۔