یاسمین راشد کانیا امتحان شروع 

0
121

 

ہاٹ لائن نیوز : شیر پاؤ پل پر پولیس گاڑیاں جلانے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ،پراسیکیوشن نے یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف 280 صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کروادیا ۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 24 نومبر کو طلب کر لیا ، چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، رانا تنویر ،ریاض حسین اور ضیاس خان سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے، چالان میں 45 گواہان کی فہرست پیش کی گئی ۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کر رکھا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت میں کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو میں کچھ گزارش کرنا چاہتی ہوں ، ہم نے الیکشن لڑنے ہیں ،اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر نے الیکشن لڑنے ہیں

عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کیلیے جیل سے باہر ہونا لازمی ہے کیا ؟ جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ ضروری تو نہیں لیکن الیکشن کیمپین تو کرنی ہے جس پر جج نے کہا کہ آپکا ایک مقدمہ کا چالان آ گیا ، مجھے نہیں علم کہ آپ پر کتنے مقدمات ہیں ، اس کیس کا باقی ملزمان کی حد تک چالان طلب کیا ہے،چالان آ جائے گا تو اس کو کچھ ہفتوں میں نمٹا دیں گے

ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ چھے ماہ تین دن سے مجھ سمیت پندرہ عورتیں جیل میں ہیں ، ہم عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے ،

 

Leave a reply