ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق
ہاٹ لائن نیوز : ہیلی کاپٹر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 4 چینی شہری سوار تھے۔
مقامی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے ٹیک آف کے 3 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔