ہیروئن کو بچانے والا تختہ نیلام

0
39

ہاٹ لائن نیوز : ٹائی ٹینک فلم میں ہیروئن کو بچانے والا تختہ 20کروڑ روپے میں نیلام ہو گیا،اس فلم کو ریلیز ہوئے دو دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر اب بھی مداح اکثر پوچھتے ہیں کہ جب ہیروئین کو بچایا جا سکتا تھا تو پھر ہیرو کو اس تختے پر جگہ دیکر زندہ کیوں نہیں رکھا گیا؟اس کا جواب تو ڈائریکٹر دے چکے ہیں مگر اب ایک شخص خود یہ ٹیسٹ کرسکے گا کہ اس تختے پر 2 لوگ آ سکتے تھے یا نہیں؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹائی ٹینک کے اہم ترین سین میں استعمال ہونے والا تختہ تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں نیلام ہوا ہے،نیلامی کی دستاویزات کے مطابق یہ تختہ جہاز کے لاؤنج کے دروازے کا فریم تھا جس کو جہاز غرق ہونے کے سین میں ہیروئین کو بچانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Leave a reply