ہونڈا کے بعد یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ 110

ہونڈا کے بعد یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود یاماہا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔ یاماہا کی جانب سے ماٹر سائیکلوں کی قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔ یاماہا وائے بی 125 زی کی قیمت 20 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 31 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی 125 ڈی ایکس کی قیمت 22 ہزار روپے بڑھاکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔
یاماہا وائے بی آر کی قیمت میں بھی 22 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے۔یاماہا وائے بی آر 125 جی کی قیمت 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر 125 جی ڈارک گرے 22 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں