ہوائی فائرنگ کی ویڈیو دینے والوں کوانعام ملے گا، پولیس

0
140

ہاٹ لائن نیوز : ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس خادم رند کا کہنا ہے کہ سال نو کے جشن پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا، شہر میں سادہ لباس میں کیمرے والے اہلکار تعینات ہوں گے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنانے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

پولیس چیف خادم رند کے مطابق کلفٹن کی ساحلی پٹی سی ویو کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹریفک برقرار رکھنے کے لیے سی ویو پر ون وے ٹریفک چلائی جائے گی، امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس سڑکوں پر موجود ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے بچنے کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply