ہنی مون منانے کا نیا اور انوکھا طریقہ، ویڈیو وائرل 

0
61

ہاٹ لائن نیوز: سعودی عرب کے شمالی علاقے میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی شدہ زندگی کو یادگار بنانے کیلیے شادی کے بعد چند دن چرواہے کے خیمے میں گزارے۔

وہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے اور سارا دن بھیڑ بکریوں کو چراتے رہے۔ دلہن کا کہنا تھا کہ نئی زندگی فطرت کے قریب رہنے سے شروع ہوتی ہے، اس لیے اس کا اثر ہماری آنے والی زندگیوں پر بھی پڑے گا۔

نوبیاہتا جوڑے نے خوبصورت مناظر کو کیمرے میں قید بھی کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں نوبیاہتا جوڑے کو گاؤں کے باہر چرواہے کے خیمے میں کچھ وقت گزارتے دکھایا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ہنی مون منانے کے غیر روایتی انداز کو سراہا۔

 

Leave a reply