ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھاکرصورتحال کو مزید خراب کر رہے ہیں، ٹرمپ
ہاٹ لائن نیوز : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کیجانب سے روس پر امریکی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی جس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین امریکی میزائل استعمال کر رہا ہے، یہ پاگل پن ہے، ہم یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی کو بدلیں گے، ہم یوکرین روس جنگ کو بڑھا کر حالات کو مزید خراب کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ یوکرین کو امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔ “میرے پاس جنگ کے خاتمے کا ایک اچھا منصوبہ ہے ، لیکن ابھی اسے ظاہر نہیں کر سکتے۔”