‘ہم کچھ نہیں بھولے ہیں اور نہ بھولنے دیں گے’ 14

‘ہم کچھ نہیں بھولے ہیں اور نہ بھولنے دیں گے’

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم کچھ نہیں بھولے ہیں اور نہ ہی کسی کو کچھ بھولنے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر قانونی کارروائیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کے ہم 25 مئی بھول گئے ہیں، نہ بھولے ہیں، نا بھولنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جو تمام جھوٹے پرچوں کو قانونی طریقہ کار سے فارغ کروائے گی اور جن افسران نے غیر قانونی احکامات پر لوگوں پر تشدد کیا اور غیر قانونی کارروائی کی، ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ اسد عمر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ شفقت محمود ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، سبطین خان ، میاں محمود الرشید ، میاں اسلم اقبال بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملات کا ٹاسک خصوصی کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔

اسکے علاوہ کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویزالٰہی کے انتخاب کے معاملات دیکھے گی جبکہ پنجاب کے ارکان اسمبلی سے رابطے اوردیگرانتخابی عمل کے معاملات کودیکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں