ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کو چیلنج کردیاگیا۔
درخواست شہری عمار حنیف نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی ۔
درخواست میں ڈی سی لاہور اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کا فیسٹیول کل لاہور میں منعقد ہورہا ہے ، ایونٹ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے لہذا عدالت ایونٹ کا انعقاد روکنے کا حکم دے ۔