ہمیشہ شاہین کے مشوروں پر عمل کیا

0
113

ہاٹ لائن نیوز : قومی ٹیم کے نامزد کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان میں نے شاہین کے مشوروں کی ہمیشہ قدر کی ہے اور آئندہ بھی ان سے مشورہ کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات تھی، وہ ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں کھیل سے متعلق شاہین کی اسٹریٹجک سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

ہمارا مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے، پی۔سی۔بی نے شاہین کی بطور کپتان کنٹری بیوشن پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر ہے کہ شاہین اور بابر دونوں مل کر پاکستانی ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

Leave a reply