7

ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں، ثقلین مشتاق

دبئی:(ہاٹ لائن) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کہتےہیں ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں اورکافی عرصےسےبہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کےلیے بلایا گیا ہے۔
ثقلین مشتاق نے مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں