ہمارے اوپر دعا کروانے پر بھی مقدمہ درج کر لیا، علیمہ خان

0
40

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت ، بانی پی۔ ٹی۔ آئی کی بہن علیمہ خانم کی میڈیا سے گفتگو، بانی پی۔ ٹی۔ائی کو یہ پتہ ہے کہ آٹھ فروری کو لوگ ظلم کے خلاف نکلے ویسے ہی اکیس اپریل کو نکلیں گے، یہ بڑا قیمتی ووٹ ہے،انہوں نے کہا کہ سارے وکلا نکلیں اور فارم پنتالیس کی حفاظت کریں ، انہوں نے کہا کہ وکلا فارم سنتالیس بھی بغیر دھاندلی کے حاصل کریں گے،بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے کہا کہ دھاندلی کو روکیں گے، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، کل ایک آتش بازی کا انار چلانے کی ایف۔ آئی۔ آر کاٹ دی گئ،ہم نے رمضان میں دعا کروائی تو اس کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔

مجھ پر اور میری بہن پر چھے 6 مقدمات بنائے گئے،بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے پیغام دیا کہ ووٹ کی حفاظت کریں، ان کے وکیل سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ ہیں، ووٹ کی بات کریں تو سارا لاہور پی۔ ٹی ۔آئی کو ووٹ دے گا،پاکستان کا پیسہ بھی چوری ہوا اور ووٹ بھی چوری کیا گیا ،ہمارا بھانجا حسان نیازی اور عباد فاروق ملٹری جیل میں قید ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر میں نہیں یہ فوج بھی ہماری ہی ہے، فوج میں تھوڑے سے لوگ ہیں جن کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔

Leave a reply