42

ہماری اپنی حکومت ہی ہمیں کھاگئی،

وکلاء اور سائلین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کومستردکردیا۔تفصیلات کے مطابق کورٹ کہچری آنے والے وکلاء اور سائلین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کم کرنے کی بجائے آئے روز پیٹرول بم گرا رہی ہے۔
پیٹرول بم سے غریب مہنگائی کی آگ سے بھسم ہوجائیں گے۔موجودہ حکمران حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے،شہباز حکومت نے تو متوسط طبقے کو بھی غربت کی طرف دھکیل دیاہے۔ہماری اپنی حکومت ہی ہمیں کھا گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں