ہرقسم کی ٹریفک بند

0
36

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے شہر لودھراں میں ٹینکر اُلٹنے کی وجہ سے کیمیکل مواد سڑک پر پھیل گیا جس کے باعث سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور سے ڈہرکی جانے والے ٹینکر کے ساتھ اہم شاہراہ پر پیش آیا، ٹینکر بیچ سڑک حادثے کا شکار ہوکر اُلٹ گیا جس کے وجہ سے ٹینکر میں موجود تمام کیمیکل سڑک پر بہہ گیا۔

رسیکیو ٹیم کے مطابق ڈہرکی جانیوالے ٹینکر میں 30 ہزار لیٹر سے زائد کیمیکل مواد موجود تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا ۔

Leave a reply