ہاضمے کے مسائل کو حل کرنے والی عادات
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) صبح کی صحتمند عادات بہترین ہاضمے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں ، ماہرین کے مطابق صبح کی 4 بنیادی عادات صحت عامہ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ یہ عادات ہاضمے کے تمام مسائل کو حل کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
مناسب مقدار میں پانی پینا
رات بھر آرام کرنے بعد نظام انہضام کو تازہ دم کرنے کیلیے صبح پانی پینا انتہائی ضروری ہے۔ صبح کے وقت پانی پینا میٹابولزم سسٹم کو تیز کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔
پرو بائیوٹکس سے بھرپور غذاؤں کو کھانا:
صبح کے وقت دہی یا کمبوچا کھانا آنتوں کی صحت کا محافظ ہے اور بہترین کارکردگی کا باعث ہے ، دہی میں پروٹین اور کیلشیم بھی ہوتا ہے جو ہڈیوں کو صحتمند رکھتا ہے۔
فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال:
نظام انہضام کو صحت مند رکھنے میں فائبر انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ، فائبر سے بھرپور غذاؤں میں خالص گندم، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔ فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
کھانا کو توجہ کے ساتھ کھانا:
طبی ماہرین جلدی جلدی کھانا کھانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بہترین طریقے سے کھانے کیلئے جلدی جاگیں تاکہ کھانے کو دھیان کے ساتھ کھایا جائے۔ کھانا کھاتے وقت نہ ٹی وی دیکھیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کریں ۔