ہائیکورٹ کے جج سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر وکیل کے خلاف ریفرنس

0
30

ہاٹ لائن نیوز : وکیل زاہد محمود گورائیہ کے خلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس پر دوبارہ سماعت ہوئی، وکیل شیراز احمد نے کہا کہ زاہد محمود گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کو کل پیش ہونے کے لیے مہلت دی جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ آج ان کو پیش ہونے میں کیا مسئلہ ہے ؟ کل وہ خود پیش ہوکر اپنا موقف بیان کر دیں گے، ٹھیک ہے کل دن 1 بجے زاہد محمود گورائیہ عدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے سماعت کل 4 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے از خود نوٹس پر کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ کیس میں بطور پراسیکیوٹر پیش،وکیل پر جسٹس سلطان کی عدالت میں نامناسب رویہ اپنانے کاالزام ہے انہوں نے وکیل کے خلاف کاروائی کے لئے ریفرنس چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔

Leave a reply