ہائیکورٹ نےصدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے معاملہ پر نوٹسز جاری

0
58

لاہور ہائیکورٹ نےصدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے معاملہ میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی،عدالت نے وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو 20 جون کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ،جسٹس شاہد کریم نے آمنہ لیاقت کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا
‏لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے حکم نامہ جاری کر دیا!!

‏وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن کو 22 جون کے لیے نوٹس اور جواب طلب!! اٹارنی جنرل دفتر بھی معاونت کیلے طلب!
‏ووٹر فارم 45 اور فارم 47 اور الیکشن کمیشن کے اقدامات اور آئین سے مبرا وفاقی حکومت کے اختیارات کو چیلنج کر سکتا ہے!!
‏الیکشن کمیشن کو الیکشن ٹرابیونل سے الیکشن پٹیشن منقل کرنے کا اختیار آئین سے متصادم ہے!

Leave a reply