گیس کی قیمت میں کتنااضافہ؟

0
125

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کو یومیہ 100 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے ، جس کو پورا کرنے کے لیے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت بڑھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر برائے توانائی نے کہا کہ ہمیں گیس ٹیرف میں وراثتی فرق ملا ہے، ملک میں گیس قیمت کا فرق ٹھیک کرنے کے لیے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس صوبے سے گیس نکل رہی ہے اس کو گیس دینا پہلا حق ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق یومیہ سو کروڑ جب کہ گیس سیکٹر کو سال کا 3 ہزار کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں لیذا گیس کی قیمت کم کرنے کی بجائے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت کو بڑھائیں گے۔

۔

Leave a reply