ہاٹ لائن نیوز : سندھ ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ معطلی کا اطلاق صرف درخواست گزاروں پر ہوگا۔
عدالت نے ایس ایس جی سی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز اضافی بل سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائیں۔ حکم امتناعی ان لوگوں کے لیے ہے جو 7 دن کے اندر اندرناظرکو بل جمع کرائیں گے۔
عدالت نے کہا کہ ناظر کوبل جمع نہ کرانےپرحکم امتناعی ختم ہو جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ فیصلہ آنے تک رقم سندھ ہائی کورٹ میں جمع رہے گی۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ پہلے سے بڑھائے گئے ٹیرف کے مطابق بلوں کی ادائیگی جاری رکھیں۔