گیس کی فراہمی بری طرح متاثر

0
98

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) گیس فیلڈ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے سندھ بھر میں گیس فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، جس کے باعث گیس پیداوار میں بڑی کمی ہو گئی ہے، جس سے سندھ میں محدود اوقات کے لیے گیس کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈ میں بجلی کے بریک ڈاؤن اور نعمت بسل گیس فیلڈ میں تکنیکی خلل کے باعث سندھ کو گیس فراہمی میں کمی ہے ۔

سوئی سدرن گیس کے اعلامیے کے مطابق گیس فراہمی سسٹم بری طرح متاثر ہے،تاہم گھریلو صارفین کو اولین ترجیح دیتے ہوئے گیس لوڈ منیجمنٹ ہوگی ۔

Leave a reply