گیسٹ ہاؤس سے شہرت پانے والے اداکار کا انتقال

0
39

راولپنڈی: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار شبیر مرزا شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں ۔

پی ٹی وی کے نامور ایوارڈ یافتہ فنکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور تقریباً 2 ماہ سے شدید علیل تھے ۔

اداکار نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سے شہرت حاصل کی اور مختلف ڈرامہ سیریل آغوش، مکی کھڑوں انگلینڈ، چن ماڑا چڑیا ، میں اہم کردار ادا کیے ، اس کے علاؤہ انہوں نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار کی نماز جنازہ جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

Leave a reply