گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

0
75

ہاٹ لائن نیوز : ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ترجمان کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔

معروف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 17 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 37 روپےسےلےکر 48 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 499 روپے کی بجائے 482 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

ایک برانڈڈ کوکنگ آئل 470 روپے سے کی بجائے 422 روپے فی لیٹر جبکہ دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 روپے کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

عام صارفین کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مزید اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a reply