دبئی: ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔
ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں۔
آپ کی جانب سے ایک پولیس آفیسر پر حملہ Live TV پر کیا گیا
دوسرے آفیسرز کو دھمکیاں بھی Live TV پر دی گئیں
وقت آ گیا ہے کہ آپ ان اور دوسرے مقدمات بشمول آٹا چوری، رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ادویات، پٹرولیم، مہمند ڈیم، بلاسفیمی، فارن فنڈنگ کا جواب دیں /10 pic.twitter.com/kzxhxEujVW— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022
میں تو 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑ اور جیت چکی امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں
دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں جو میں نے کیا
مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں
/11 pic.twitter.com/JBFEniii0L— Ayyan (@AYYANWORLD) May 12, 2022
ایان علی کا مزید کہنا تھا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی عادت میرے نام پرٹی آر پی کمانا اور دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں، آپ 4 سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اور عمران خان نے اپنی حالیہ تقریر میں ایان علی کا حوالہ دیا تھا۔