25

گڈے سے شادی کرنے والی خاتون ماں بن گئی

برازیل سے انوکھی و دلچسپ خبر سامنے آئی ہےکہ گڈے سے شادی کرنےوالی خاتون ماں بن گئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی خاتون میریوون روچا اپنے گڈے سے محبت میں گرفتار ہو ئیں اور انہوں نے اسی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ، روچا نے اپنے گڈے سے باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کی ، شادی کی تقریب میں 250 مہمانوں نے شرکت کی ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنی والدہ سے شکایت کی کہ وہ اکیلی ہے اور اس کے ساتھ ناچنے والا کوئی نہیں تو ان کی والدہ نے گڈا بنا کر دیا تھا جس سے انہیں پیار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں