گٹروں کے ڈھکن میئر کراچی چوری کر رہے ہیں ؟

0
91

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) میئر کراچی نے گٹروں میں بچوں کے گرنے سے ہلاکتوں کے واقعات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لیاری میں میئر کراچی نے یوم دفاع پاکستان گرلز سائیکل پریڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں گٹروں میں بچوں کی گرنے کے واقعات انتہائی قابل افسوس ہیں، ان واقعات کا الزام ہمیشہ میئر کراچی پر آتا ہے، کہا جاتا ہے کہ ہم اپنا کام نہیں کررہے، میں میئر کراچی کے طور پر ان تمام مسائل کو حل کرنے کی مسلسل کوشش کررہا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ میئر کراچی تو گٹروں کا ڈھکن چوری نہیں کرتا، کچھ نشئی اور شر پسند عناصر ڈھکن چوری کررہے ہیں، کوئی بھی شخص اس چور مافیا کو کنٹرول کرنے کی بات نہیں کر رہا۔

میئر کراچی نے کہا کہ سی او ڈی پر ہماری طرف سے ڈھکن موجود ہیں، روز وہاں ٹیم بیٹھی ہوتی ہے لیکن لوگ ڈھکن لینے نہیں آرہے، ابھی تک کسی نے بھی اس کا حل پیش نہیں کیا، صرف نعرے اور بینرز لگانا مسائل کا حل نہیں ۔

Leave a reply