گٹارسٹ موسیقار کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پھٹ پڑی

0
48

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘میرے والدجیسی بہت سی شخصیات ہیں جو میری زندگی میں رول ماڈل ہیں۔ خوش قسمت اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری پرورش میں اہم کردار ادا کیا اور اے آر رحمان ان لوگوں میں سے ایک ہیں جن کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔

گٹارسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے اور اے آر رحمان کیخلاف غلط معلومات اور بے بنیاد مفروضوں، دعووں کو دیکھنا ناقابل یقین ہے، میڈیا نے میری اور اے آر رحمان کی طلاق کے واقعات کو بے بنیادجوڑ دیا ہے۔ میں نے اے آر رحمان کے ساتھ 8 سال کام کیا ہے۔ میں انکے بچوں کیطرح ہوں۔

Leave a reply