گوگل کروم میں بڑی تبدیلی

6
275

کیلیفورنیا: ( ہاٹ لائن نیوز) گوگل کروم آئی فون میں ایڈریس بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

تجزیہ کاروں نے گوگل کروم میں یو آر ایل ایڈریس بار کے اسکرین پر نیچے کی جانب منتقل کرنے کی نشان دہی کی ہے، بالکل ویسے ہی جیسا کہ ایپل کے بلٹ-ان براؤزر میں ہوتا ہے۔

صارفین کو نئے ایڈریس بار سیٹنگ کے تحت یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اومنی بکس کو اسکرین کے اوپر رکھیں یا پھر نیچے۔

کروم آئی او ایس میں 2018 ء سے ٹول بار کو اسکرین میں نیچے کی طرف سپورٹ کر رہا ہے، بالکل یہی فیچر اینڈرائیڈ میں بھی آزمایا گیا تھا مگر اس کو مکمل طور پر متعارف نہیں کرایا گیا۔

اس فیچر کے لیے صارفین کو 2 چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک تو آئی او ایس پر گوگل کروم کے لیے ٹیسٹ فلائٹ اپ ڈیٹس پر انرول ہونا ہو گا جس سے آئی فون اور آئی پیڈ پر براؤزر کے بیٹا ورژن حاصل ہو جائے گا۔

اسکے علاوہ صارفین کو ایڈریس بار میں “chrome://flags” لکھ کر نیچے کی طرف اومنی بکس تلاش کرنا ہوگا، جس کو آن کرنے کے بعد براؤزر کو ری لانچ کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد صارف آئی او ایس سیٹنگز میں جا کر کروم کی سیٹنگ میں ایڈریس بار کی لوکیشن کو سوئچ کر سکتے ہیں ۔

6 comments

  1. e-commerce 24 March, 2024 at 12:06 Reply

    Howdy! Do you know if they make any plugins to help with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good results.
    If you know of any please share. Thanks! You can read similar blog here: Dobry sklep

  2. sklep online 24 March, 2024 at 12:32 Reply

    Hi! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?
    I’m trying to get my blog to rank for some
    targeted keywords but I’m not seeing very good success.
    If you know of any please share. Cheers! You can read similar
    blog here: Sklep online

Leave a reply