گوگل کاکروڑوں صارفین کی پسندیدہ ایپس کوبندکرنےکافیصلہ

0
47

ہاٹ لائن نیوز : سرچ انجن گوگل نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال گوگل پلے موویز اور ٹی وی ایپس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل آئندہ چند ہفتوں میں پلے موویز اور ٹی وی ایپس کو بند کردے گا جب کہ یہ سروسز پہلے ہی سمارٹ ٹی وی سے ہٹا دی گئی ہیں اور جلد ہی فون سروس سے بھی ہٹا دی جائیں گی۔

17 جنوری سے گوگل صارفین ایپ کے بند ہونے کے بعد ایپ کے ذریعے خریدی گئی یا کرائے پر لی گئی فلموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، لیکن خریدی گئی فلموں اور ٹی وی شوز کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اینڈرائیڈ ٹی وی اور یوٹیوب کو منتقل کر دیا جائے گا۔

گوگل انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ جنوری 2024 میں گوگل پلے موویز اور ٹی وی کے آخری حصے ختم کردے گا اور اس کے بعد گوگل پلے موویز اور ٹی وی اینڈرائیڈ ٹی وی ڈیوائسز یا گوگل پلے ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

اینڈرائیڈ ٹی وی ہیلپ پر ایک حالیہ پوسٹ میں، گوگل نے تصدیق کی کہ سروس جلد ہی ان پلیٹ فارمز سے ہٹا دی جائے گی، کمپنی کچھ تبدیلیاں کر رہی ہے تاکہ نئی فلموں یا ٹی وی شوز کی خریداری یا ان تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

Leave a reply