گوگل میٹ کی گروپ کالز میں نیا فیچر شامل ؟

0
55

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) اس سال کے شروع میں گوگل میٹ نے بات چیت کے لیے 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرایا تھا اور اب یہ فیچر گروپ کالز میں بھی متعارف ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل اب میٹ کے ویب ورژن میں 1080 پکسل ریزولوشن تین یا اس سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کے لیے متعارف کرانے جا رہا ہے۔ اگر صارفین کے پاس اس ریزولوشن کا اندرونی یا بیرونی کیمرہ ہے، تو صارف کو بات چیت شروع ہونے سے پہلے بہتر اسٹریمنگ کوالٹی کے لیے کہا جائے گا۔ یہ فیچر بطور ڈیفالٹ آف ہوتا ہے جبکہ اسے سیٹنگز مینو سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف، 1080 پکسلز صرف ایک یا زیادہ دوسرے صارفین کو بھیجے جائیں گے جب انہوں نے 1080 پکسلز کی خصوصیت کو آن کیا ہو۔ اس کے لیے اضافی بینڈوتھ کی ضرورت ہوگی اور اگر بینڈوڈتھ محدود ہے تو خود بخود میٹ سے بدل جائے گی۔

یہ فیچر گوگل ورک اسپیس بزنس اسٹینڈرڈ، بزنس پلس ، انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ٹیچنگ اینڈ دی لرننگ اپ گریڈ ، ، انٹرپرائز ایزنشیئل، انٹرپرائز اسٹارٹر کے ساتھ ورک اسپیس کے انفرادی سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔

Leave a reply