گولی کا جواب گولی،گنڈا پور کی سرعام دھمکیاں

0
40

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پرامن تھا لیکن اسکے باوجود کنٹینرز رکھ کر پاکستان کو بند کیا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ جیل سے قائد کی کال پر عوام گھروں سے باہر نکلے، اگر کوئی مزید لوگوں کو سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہوا تو جوچورکی سزاوہ میری۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصلہ کرنیوالے ملک کو وہیں لے جارہے ہیں جہاں پہلے لے جایا گیا تھا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ہم گولی چلا سکتے ہیں، ہمارے پاس اسلحہ اور گولہ بارود بھی ہے، اس دن سے ڈرو جب ہم گولی کاجواب گولی سےدیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی کرسیوں پر،اگر آپ میں ہمت ہے تو گورنر راج لگائیں۔

Leave a reply