گوری رنگت کامیابی میں رکاوٹ بن گئی

0
39

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مقبول ترین ڈرامے ’مائی رے‘ میں کم عمری میں دُلہا و باپ کا کردار نبھانے والے ثمر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ان کو بہت زیادہ گوری رنگت اور دراز قد کی وجہ سےڈراموں سے نکال دیا جاتا تھا۔

19 سالہ ثمر جعفری اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکار بھی ہیں،اداکار کا کہنا ہے کہ انکی فیملی میں شوبز انڈسٹری سے کسی کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے ۔

اداکار کے مطابق انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی ۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ’مجھے اس بنیاد پر ڈرامے سے نکال دیا جاتا تھا کہ ’تمہاری رنگت زیادہ گوری ہے، تمہارا قد بہت زیادہ لمبا ہے اور تم بہت پتلے ہو ۔

ثمر عباس کا کہنا ہے کہ 11 سال تک آڈیشن دینے کے بعد بھی کسی نے کاسٹ نہیں کیا، آخر کار بہت لمبے عرصے بعد ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ کی آفر ہوئی ۔

Leave a reply