گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے دھرنا جاری
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) جماعت اسلامی کی جانب سےمہنگائی کے خلاف گورنر ہاوس لاہور کے سامنے دھرنے کا آغاز ہو چکا ہے ، جماعت اسلامی کے امیر تینوں دن دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کی کال پر حالیہ مہنگائی کے خلاف گورنر ہاوس لاہور کے سامنے 3 روزہ دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
کارکنان کی بڑی تعداددھرنے میں شریک ہے ، شرکاء نے پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں۔ شرکاٗ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کر رہے ہیں ۔
دھرنے کے شرکا کا موقف ہے کہ حالیہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، مہنگائی کے خاتمے تک جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا۔