گورنر کے پی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہو گئی جس کی وجہ سے ان کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا ، اسپتال منتقلی کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک کے مطابق گورنر کے پی کے کی حالت اب اطمینان بخش ہے، احتیاطاً کریٹیکل کیئر یونٹ میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے ۔