وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گوجرانوالہ کے قریب کوٹ لدھا میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لدھا میں ٹریفک حادثے پر رنج و غم اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانواں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔
نہوں نے کہا کہ حادثے کے اسباب معلوم کرنے کے لیئے تحقیقات کرائی جائے، رپورٹ کی روشنی میں قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس طرح کے حادثات کے لئے متعلقہ حکام سمیت ہر شہری کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ – حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا میں آج صبح ایک خوفناک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دو مسافر وین سڑک کے کنارے کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک بچی اور 6 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
زخمیوں سمیت ایک شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 11 نعشوں کو سول اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا ہے۔