گنڈا پورنےدوبارہ اسلام آبادجانےکا اعلان کردیا

0
41

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےایک بار پھر اسلام آباد جانےکااعلان کردیاہے۔

یہ اعلان گنڈا پور نےخیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس جمعہ کی شب منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے تقاریر کی گئیں۔ ادھر علی امین گنڈا پور نے بھی وفاقی حکومت کو دھمکیاں دے دیں۔

اپنے خطاب کے دوران گنڈا پور نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اسلام آباد آرہے ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

گنڈا پور نے کہا کہ ‘عمران خان کو رہا کرو، ورنہ ہم دوبارہ مل چکے ہیں، اگلی حکمت عملی تیار کرلی ہے’۔

گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو یا نہ ہو، ہماری حکمت عملی اب بھی موجود ہے، ہم اس پر کام کرینگے۔ ہم حق کیلیے لڑیں گے اور اگر ہمیں حق نہ ملا تو ہم حق کیلیے اسی طرح ماریں گے جیسے ہمارے بچے شہید ہوئے ہیں۔

Leave a reply