ہاٹ لائن نیوز : گمبٹ کے نجی ہاسٹل سے نرسنگ کالج کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کیمطابق کالج سے ملنے والی لاش کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کیمطابق گمبٹ کے نجی ہاسٹل سے مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت اظہر چانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کے بھائی نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیاہے، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، مجھے اپنے بھائی اظہر چانگ کی لاش ملی ہے جسکو میں اپنے آبائی گاؤں لیکر جا رہا ہوں۔