گلیشیئر پر بننےوالی جھیل کے پھٹنے کاخطرہ
ہاٹ لائن نیوز : گلگت بلتستان میں گرمی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا جس کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، شاہراہ قراقرم سمیت عوامی املاک کٹاؤ کی زد میں آگئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور چترال میں خلیج (گلیشیئر پر بننے والی جھیل کے پھٹنے) کا خطرہ ہے اور اس سے سیلاب آسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور بلند و بالا برفانی جھیلوں کے پگھلنے سے خطے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خلیج اور سیلاب سے متعلقہ واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔