گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر پہلی بار شدید رد عمل آیا ہے، مولانا طاہر اشرفی 83

گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر پہلی بار شدید رد عمل آیا ہے، مولانا طاہر اشرفی

مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر پہلی بار شدید رد عمل آیا ہے۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر پہلی بار شدید رد عمل آیا ہے، ہم مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ اور اشتعال انگیز بیانات پرعالم اسلام اس وقت احتجاج کررہا ہے، جب تک بھارتی حکومت معافی نہیں مانگتی انکی اشیاء کا بائی کاٹ کیا جائے۔
مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ قطر، کویت، ایران اور عمان سب نے مذمت کی ہے، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن سرکار ناموس کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں جب تک بھارتی حکومتی مجرموں کو سزا اور معافی نہیں مانگتی بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک نے احتجاجاً بھارتی مصنوعات کو اسٹورز سے باہر پھینک دیا ہے، اسلامو فوبیا پر جدوجہد کرکے او آئی سی میں لے کر گئے، سرکار کی گستاخی کو عالمی مجرم قرار دیا جائے۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسولﷺ منایا جائے گا، احتجاجی مظاہرے و جلسے جلوسوں میں پر امن انداز سے احتجاج کریں گے، فتنہ فساد پھیلانے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں