گزشتہ ماہ ملکی درآمدات میں کتنا اضافہ ہوا ؟ 

0
55

 

 

ہاٹ لائن نیوز : وزارت صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات 2.7 بلین امریکی ڈالر رہی جبکہ اسی عرصے کے دوران زراعت اور خوراک کے شعبے میں 73 فیصد بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں برآمدات تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کی برآمدات میں 11 فیصد جبکہ زراعت کی برآمدات میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات بڑھ کر 9.6 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ درآمدات میں 18.5 فیصد کمی ہوئی جس سے تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہوا

Leave a reply